نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے اپنے صدر اور اپنی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کا ٹیلی فونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے اپنے صدر اور اپنی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس عمل کو ممکن بنانے میں پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے تعمیری کردار اور قیادت کو سراہا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ثالث کے طور پر پاکستان کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی امن کے فروغ، نیز علاقائی امن و استحکام کے قیام میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حاصل شدہ پیش رفت کو آئندہ مرحلے میں بھی آگے بڑھایا جائے گاجو خطے اور اس سے باہر دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








