23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںاراکین پارلیمنٹ و اراکین صوبائی اسمبلی کو اپنے اثاثوں اور واجبات کے...

اراکین پارلیمنٹ و اراکین صوبائی اسمبلی کو اپنے اثاثوں اور واجبات کے سالانہ گوشوارے 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین صوبائی اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اپنےاثاثوں اور واجبات کے سالانہ گوشوارے 31 دسمبر 2023 تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کے تحت یہ ایک لازمی جزو ہے۔

الیکشن کمیشن یکم جنوری کو ان اراکین کے نام شائع کرے گا جو متعین مدت کے اندر اثاثوں اور واجبات کی مطلوبہ گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے۔اس سلسلے میں تیار کردہ ہدایات اور مقررہ فارم-بی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، اسلام آباد، صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر، سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور متعلقہ صوبائی سیکرٹریٹ سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413860

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں