اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 23-2022 کے جمع کرانے کی اتوار کو آخری تاریخ ہوگی، ترجمان

104
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2022-23 کے جمع کروانے کی آج اتوار 31 دسمبر 2023 آخری تاریخ ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2022-23مجوزہ فارم۔بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31دسمبر 2023 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔

اس حوالے سے تیار کردہ ہدایات / راہنمائی کے ساتھ مقررہ فارم۔بی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد، متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر، سینٹ سیکرٹریٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔فارم۔بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔