بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے ہاٹ سپرنگ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ ، 18 سالہ لڑکی شہید

راولپنڈی ۔ 5 اگست (اے پی پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ہاٹ سپرنگ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 18 سالہ لڑکی شہید جبکہ دو خواتین اور دو بچیوں سمیت 6 معصوم شہری شدید زخمی ہو گئے، پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بروقت اور مؤثر جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ …

راولپنڈی ۔ 5 اگست (اے پی پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ہاٹ سپرنگ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 18 سالہ لڑکی شہید جبکہ دو خواتین اور دو بچیوں سمیت 6 معصوم شہری شدید زخمی ہو گئے، پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بروقت اور مؤثر جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ہاٹ سپرنگ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جس پر پاک فوج نے بروقت جواب دیتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کا آغاز کیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے رواں سال میں اب تک 1877 جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں کی گئیں جس کے نتیجہ میں 5 بچوں اور 6 خواتین سمیت 15 معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 46 خواتین اور 37 بچوں سمیت 144 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔