اردن کے تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو مین آف ایئر قراردیدیا

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) اردن کے تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو مین آف ایئر قراردیا ہے۔ رائل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹراٹیجک اسٹڈیز سنٹر نے دنیا کے 562 با اثرمسلمانوں کی اپنی فہرست جاری کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان دنیا کے 16 ویں بااثرمسلمان قرار پائے ہیں۔ یہ مرکز، اردن میں رائل البعیت انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی فکر کیساتھ ایک خودمختار تحقیقی ادارہ ہے۔اس ادارے …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) اردن کے تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو مین آف ایئر قراردیا ہے۔ رائل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹراٹیجک اسٹڈیز سنٹر نے دنیا کے 562 با اثرمسلمانوں کی اپنی فہرست جاری کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان دنیا کے 16 ویں بااثرمسلمان قرار پائے ہیں۔ یہ مرکز، اردن میں رائل البعیت انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی فکر کیساتھ ایک خودمختار تحقیقی ادارہ ہے۔اس ادارے نے فلسطینی نژاد امریکی خاتون رکن کانگریس راشدہ طلیب کو ویمن آف دی ایئر بھی قرار دیا ہے۔ قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے پروفیسر ایس عبد اللہ شیلیفر نے جنہوں نے ٹائٹل جیتنے والے دونوں نام منتخب کیے ‘ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ان کی کرکٹ کیلئے خدمات’ کینسر کے مریضوں کیلئے ہسپتال کے قیام کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی کامیاب مہم اور ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ امن کی خواہش پر منتخب کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی زندگی کے 22 سال ایک سیاسی جماعت کے لئے وقف کرنے کے بعد گذشتہ سال وزیر اعظم پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا تھا جو کرپشن اور بدانتظامی کیخلاف اقدامات اٹھارہے ہیں۔ پروفیسر شیلیفر کا کہنا تھا کہ اگست 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے یہ واضح کردیا کہ ان کی اولین ترجیحات میں سے ایک بھارت کے ساتھ پائیدار امن کے لئے کام کرنا ہے۔ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے پہلے ٹیلی ویژن خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف پاکستان اور دنیا بلکہ خاص طور پر بھارت سے عوام کو بھی مخاطب بھی کیا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پائیدار امن چاہتا ہے اور اگر اس نے ایک قدم آگے بڑھایا تو ، ہم دو قدم اٹھائیں گے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین ستمبر 2018 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا ، لیکن بھارت نے اس ملاقات کو منسوخ کردیا۔ پروفیسر ایس عبداللہ شلیفر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بات چیت شروع کرنے کی ساری کوششوں کا بھارت نے سنجیدگی سے جواب نہیں دیا۔