24.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومشوبزاردو اورسرائیکی کے نامورگلوکار عارف خان بابرکو سپردخاک کردیاگیا

اردو اورسرائیکی کے نامورگلوکار عارف خان بابرکو سپردخاک کردیاگیا

- Advertisement -

ملتان۔ 18 جنوری (اے پی پی):اردو اورسرائیکی کے نامورگلوکار عارف خان بابرکو جمعرات کے شام ملتان میں سپردخاک کردیاگیا۔

نماز جنازہ میں ریڈیو پاکستان ملتان کے اسٹیشن ڈائریکٹر ریاض میلسی، سابق کنٹرولر و اسٹیشن ڈ ائریکٹر آصف خان کھیتران، ریڈیو پاکستان ملتان اور ملتان آرٹس کونسل کے کارکنوں،نامور گلوکاروں، موسیقاروں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ان کاگزشتہ شب حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیاتھا۔ عارف خان بابر نے لوک گیت،غزل، کلاسیکی اورنیم کلاسیکی موسیقی میں شہرت حاصل کی۔

- Advertisement -

انہوں نے 1980ءکے عشرے میں ریڈیو پاکستان ملتان سے فنی کیریئر کاآٰغاز کیا۔عارف خان بابر نے ملتان میں فنکاروں کے حقوق کے لیے ایک تنظیم کی بھی بنیاد رکھی۔ وہ نوجوان گلوکاروں کی رہنمائی کے لیے اکیڈمی بھی چلاتے تھے۔

دریں اثناءفن موسیقی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اورر نج کا اظہارکیاہے۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ثریا ملتانیکر نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عارف خان بابر ایک سلجھی ہوئی آواز تھے ۔وہ پختہ سروں سے واقف تھے۔ یہ صرف ملتان نہیں پورے ملک کا نقصان ہے۔

سینئر براڈ کاسٹر آصف خان کھیترا ن نے کہاکہ وہ موسیقی کی تمام اصناف اور رموز سے واقف تھے۔ گیت، لوک گیت ،کافیوں ،راگ راگنیوں میں انہیں بے پناہ مہارت حاصل تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431062

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں