اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پیر کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پانی کی صورتحال، ٹی 5 کی پیشرفت اور تربیلا ڈیم کی 1470 فٹ پر آپریشنل رکاوٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
اتوار کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین ارسا اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ دیگر تمام اتھارٹی ممبران اور متعلقہ حکام اس میں شرکت کریں گے۔