اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):چین کے صوبہ سنکیانگ کے صدر مقام ارومچی میں چائنا-یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023 کاآغاز ہوگیا۔ 21 اگست تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں پاکستان کے علاوہ روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، پاکستان، منگولیا اور افغانستان شرکت کر رہے ہیں ۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا-یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023 کا نمائشی رقبہ 70،000 مربع میٹر ہے ، اس میلے میں …
ارومچی میں چائنا -یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023 شروع،پاکستان کی شر کت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):چین کے صوبہ سنکیانگ کے صدر مقام ارومچی میں چائنا-یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023 کاآغاز ہوگیا۔ 21 اگست تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں پاکستان کے علاوہ روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، پاکستان، منگولیا اور افغانستان شرکت کر رہے ہیں ۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا-یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023 کا نمائشی رقبہ 70،000 مربع میٹر ہے ، اس میلے میں تقریباً 1300ملکی اور غیر ملکی نمائش کنندگان شامل ہیں جن میں دنیا کے ٹاپ 500 اور چین کے ٹاپ 500 سمیت 120 سے زائد معروف صنعتی و کاروباری ادارے شامل ہیں۔
کسی بین الاقوامی میلے میں نمائش کنندگان کی یہ تعداد اب تک سب سے زیادہ ہے۔ ایکسپو کے دوران 30 فورمز اور تجارتی فروغ کی دیگر سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ چائنا-یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو2023 میں پہلی بار تھیان شان انٹرنیشنل کنزیومر فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور سنکیانگ میں پیدا ہونے والی کپاس کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے ایک خصوصی زون بھی ایکسپو کا حصہ ہو گا ۔








