اساتذہ طلباء وطالبات کواپنے بچوںکی طرح پڑھائیں،سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر

54
سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا

پشاور۔15اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ وویمن یونیورسٹی صوابی کواب تک3کروڑ16لاکھ روپے سکالر شپ کی مدمیں دیئے گئے ہیں جس سے316طالبات اب تک احساس پروگرام کے تحت سکالرشپ پروگرام سے مستفیدہوگئی ہیں، ہم سب کی اجتماعی جدوجہدکی بدولت ہی ایک تعلیم یافتہ اورکامیاب معاشرہ پروان چڑھ سکتاہے، وطن عزیز کے بچے بچے اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرناپاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وویمن یونیورسٹی ضلع صوابی میں واٹرفلٹریشن پلانٹس کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسپیکرقومی اسمبلی نے وویمن یونیورسٹی صوابی کیلئے 50لاکھ روپے گرانٹ دینے کابھی اعلان کیا۔قبل ازیں انہوں نے قائداعظم پبلک سکول اینڈکالج میں مستحق افرادمیں ویل چیئرزاورسلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ اعلیٰ تعلیم وتربیت کی بدولت ہی ہم دنیامیں نام کماسکتے ہیں،موجودہ حکومت نے تعلیم میں اصلاحات لانے اورپسماندہ طبقوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرانے کابیڑہ اٹھایاہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں تعلیم،بجلی،کھیل اورطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے گئے ہیں،صوابی کے عوام اب ان سہولیات سے استفادہ کرنے کیلئے کسی دوسرے ضلع نہیں جائیں گے۔انہوں نے یونیورسٹی کے پروفیسرزپرزوردیتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں کےتمام استادطلباء وطالبات کواپنے بچوںکی طرح پڑھائی کرائیں،یہ تعلیمی ادارے ان طلبہ کیلئے گھراوراساتذہ ماںباپ کی حیثیت رکھتے ہیں،یہ طلبہ جب ملک ،قوم اورعلاقے کانام روشن کریں گے تو ان کیساتھ انکے اساتذہ کابھی اچھے الفاظ میں ذکرکیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ انسان کی ترقی میں کسی چیزکی رکائوٹ نہیں ماسوائے اس کی سوچ کے۔انہوں نے کہاکہ اچھی ،مثبت اورتاروںپرکمندڈالنے کے سوچ ہی کی بدولت نہ ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں بلکہ اپنی منزل مقصودبھی حاصل کرسکتے ہیں۔