اساس انٹرنیشنل سکول کی طرف سے بچوں کےلئے تعلیمی و تفریحی ٹریپ کا اہتمام

277
اساس انٹرنیشنل سکول کی طرف سے بچوں کےلئے تعلیمی و تفریحی ٹریپ کا اہتمام

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اساس انٹرنیشنل سکول نے طلبہ کی ذہنی اخلاقی اور تخلیقی صلاحیتو ں کی نشوونما کےلئے تعلیمی اور تفریحی ٹریپ کا اہتمام کیا جس کے تحت بچوں کوڈبل ڈیکر بس کے ذریعےاسلام آباد کے مختلف مقامات کی سیر کرائی گئی۔بچوں نے بہت پر جوش طریقے سے اس ٹریپ میں حصہ لیا ۔

بچوں کو بس کے ذریعے فیصل مسجد سے ڈی چوک اور پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ ،قومی اسمبلی اور وزیراعظم ہاؤس اور لیک ویو برڈ پارک تک سیر کرائی گئی ۔

اساس انٹرنیشنل سکول کی طرف سے بچوں کےلئے تعلیمی و تفریحی ٹریپ کا اہتمام

اس دوران اسا تذہ بچوں کو ان عمارات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ برڈ پارک میں بچوں نے بہت نایاب قسموں کے پرندے دیکھے اور ان سےمتعلق معلومات لیں۔

بچوں نے لیک ویو پارک میں جھولے جھولے اور کھانا کھا یا اور پھر بس میں بیٹھ کرپاکستان مونومنٹ گئے ۔وہاں بچوں نے میوزیم کی سیر کی ۔