استور۔14 نومبر (اے پی پی):استور کوسٹر حادثہ میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کی ٹیموں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حادثہ کا شکار ہونے والے11 افراد اب تک لاپتہ ہیں ان میں سے 8 مرد 2 خواتین اور ایک 2سالہ بچہ شامل ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سختی سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ آخری نعش برآمد ہونے تک ریسکیو آپریشن جاری رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق ،اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق اور ضلعی انتظامیہ جائے جادثے پر موجود رہے