اسحاق ڈار اور پاناما کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار اور پاناما کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اوپن مباحثے کے موقع پر پاناما کے وزیر خارجہ ہائویر مارٹینیز آچا واسکیز سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور پاناما کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








