15.5 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومقومی خبریںاسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر...

اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اجلاس میں فلسطینی کاز کے لئے پاکستان کی ثابت قدم حمایت کا اعادہ کریں گے اور اصولی موقف پر زور دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یروشلم سمیت تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کی وکالت کریں گے اور فلسطینیوں کو مزید بے گھر کرنے کی ناقابل قبول تجویز کی مذمت کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار فلسطینیوں کے اپنے وطن واپسی کے ناقابل تنسیخ حقوق کی بحالی اور جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل، متصل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا بھی مطالبہ کریں گے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569501

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں