اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا چینی چور کا رونا بنتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات 

229

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا چینی چور کا رونا بنتا ہے، روئیں، چیخیں، یا پیٹیں، اسحاق ڈار وطن واپس آ چکے ہیں۔

منگل کو پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار صاحب کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں، وہ جلد سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے۔