اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو اپنے لیے ملک یا سرزمین کا حق حاصل ہے، سعودی ولی عہد کا امریکی جریدے کو انٹرویو

ریاض ۔ 3 اپریل (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین پر امن کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکی جریدے ’دی اٹلانٹک‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ اسرائیلیوں کے اپنی سرزمین کے حق کو تسلیم کرنے والے وہ پہلی اہم سعودی شخصیت ہیں۔ سعودی ولی عہد …

ریاض ۔ 3 اپریل (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین پر امن کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکی جریدے ’دی اٹلانٹک‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ اسرائیلیوں کے اپنی سرزمین کے حق کو تسلیم کرنے والے وہ پہلی اہم سعودی شخصیت ہیں۔ سعودی ولی عہد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو اپنے لیے ملک یا سرزمین کا حق حاصل ہے۔ ان کے بقول انہیں یروشلم میں تاریخی اہمیت کی حامل مسجد کے مستقبل اور فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے تحفظات ہیں لیکن اس کے علاوہ انہیں کسی سے کوئی مسئلہ نہیں۔ محمد بن سلمان نے اسرائیلی، فلسطینی تنازعے کے پر امن حل پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں