میونخ۔15فروری (اے پی پی):شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات شام کے استحکام کو متزلزل کر رہے ہیں۔ العربیہ کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے تعاون سے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر لائے ہیں، اسرائیل شام کے حوالے سے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر …
اسرائیلی اقدامات استحکام کیلئے خطرہ ہیں، شامی وزیر خارجہ

مزید خبریں
میونخ۔15فروری (اے پی پی):شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات شام کے استحکام کو متزلزل کر رہے ہیں۔ العربیہ کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے تعاون سے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر لائے ہیں، اسرائیل شام کے حوالے سے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ایس ڈی ایف(سیریئن ڈیموکریٹک فورسز) کے رہنماؤں کی موجودگی میں ملاقات شامی اتحاد کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی ایف شام کی حکومت کا حصہ ہے،ہم ایس ڈی ایف کے ساتھ ایک ایسے نقطہ نظر پر کام کر رہے ہیں جو مکمل انضمام کو یقینی بنائے۔شامی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ’’ العربیہ/ الحدث ‘‘ کو بتایا کہ اسعد الشیبانی نے میونخ میں واضح کیا کہ شام تقسیم کا شکار نہیں ہوگا۔ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ مارکو روبیو نے میونخ کانفرنس کے موقع پر اپنے شامی ہم منصب اسعد الشیبانی اور ایس ڈی ایف کے کمانڈر مظلوم عبدی سے ملاقات کی ہے۔
رائٹرز کے مطابق مارکو روبیو نے مستقل جنگ بندی کے نفاذ اور شمال مشرقی شام میں انضمام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ مکمل تعاون کے شامی حکومت کے عزم کا بھی خیر مقدم کیا۔یاد رہے کہ 30 جنوری کو شامی حکومت اور ایس ڈی ایف کے درمیان ایک جامع معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت جنگ بندی کی توثیق اور کرد فورسز کے سرکاری فوج میں مکمل انضمام کے اقدامات شروع کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔








