عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا، شام اور اردن کی تنبیہ

شامی حکام نے عراق کو دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی پٹی کے قریب ایران نواز ملیشیاؤں کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے کے بعد آگاہ کیا ہے کہ عراقی سرزمین سے شروع ہونے والے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شام نے عراقی حکام سے براہ راست رابطہ کر کے یہ وارننگ ان تک پہنچائی اور مطالبہ کیا کہ شام کو نشانہ …

دمشق۔2اگست (اے پی پی):شامی حکام نے عراق کو دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی پٹی کے قریب ایران نواز ملیشیاؤں کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے کے بعد آگاہ کیا ہے کہ عراقی سرزمین سے شروع ہونے والے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شام نے عراقی حکام سے براہ راست رابطہ کر کے یہ وارننگ ان تک پہنچائی اور مطالبہ کیا کہ شام کو نشانہ بنانے والی کسی بھی کارروائی کے لیے عراقی سرزمین کے استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اردن کے سرکاری ذرائع کے مطابق اردنی حکومت نے بھی نے عراقی حکومت کو مطلع کر دیا ہے کہ اگر اردنی سرزمین پر حملے ہوئے تو وہ ایران نواز ملیشیاؤں کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اردنی حکام نے عراقی حکومت کو ملیشیاؤں کی جانب سے اردنی سرزمین کو نشانہ بنانے کے منصوبوں بارے معلومات سے آگاہ کیا ہے۔

اردن نے عراقی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ان گروہوں کی جانب سے اپنی سرزمین کے خلاف کیے جانے والے کسی بھی حملے کا عسکری جواب دے گا۔ اردن کو عراقی حکام سے توقع ہے کہ وہ ان ملیشیاؤں کو روکنے اور اس کی سکیورٹی کو نشانہ بنانے والے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔