امریکا کے ریستوران میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک ،7 زخمی

امریکی ریاست ایڈاہو کے شہر ٹوئن فالز میں واقع اِن اینڈ آؤٹ نام کے ریستوران میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجہ میں 3تین افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔اے پی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):امریکی ریاست ایڈاہو کے شہر ٹوئن فالز میں واقع اِن اینڈ آؤٹ نام کے ریستوران میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجہ میں 3تین افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔اے پی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

مقامی پولیس چیف میتھیو ہِکس نے بتایا کہ ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ محرک کے بارے میں بھی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا، تاہم اس بارے میں مزید معلومات کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایک مصروف شاپنگ ایریا میں واقع فاسٹ فوڈ ریستوران میں پیش آیا اور اس وقت وہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود ہے۔