خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی معاونت سے اعلیٰ سطحی امریکی کاروباری وفد نے کراچی کا دو روزہ دورہ کیا ۔اپنے دورے کے دوسرے دن وفد نے صوبائی وزراء سے ملاقات کی اور اہم سرمایہ کاری مواقع کا جائزہ لیا۔ملاقات میں بن قاسم انڈسٹریل پارک، کراچی انڈسٹریل پارک اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک امریکا اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت، امریکی وفد کا کراچی میں سرمایہ کاری مواقع کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی معاونت سے اعلیٰ سطحی امریکی کاروباری وفد نے کراچی کا دو روزہ دورہ کیا ۔اپنے دورے کے دوسرے دن وفد نے صوبائی وزراء سے ملاقات کی اور اہم سرمایہ کاری مواقع کا جائزہ لیا۔ملاقات میں بن قاسم انڈسٹریل پارک، کراچی انڈسٹریل پارک اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی وفد کو سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ، کیٹی بندر پورٹ، این ای ڈی ٹیک پارک اور مجوزہ سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ ملاقات میں کیپٹل مارکیٹس، زراعت، ٹیکسٹائل، توانائی، معدنیات، صحت اور دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امریکی وفد نے پاکستان کے بہتر سرمایہ کاری ماحول اور مختلف شعبوں میں کاروباری مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔کاروباری رہنماؤں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد، پالیسی تسلسل اور کاروبار آسان بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، کاروباری اعتماد اور پاک امریکا معاشی تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔








