خیبرپختونخوا میں گزشتہ 2ماہ کے دوران آپریشن گرج 11کے تحت سکیورٹی فورسز کی مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا اور ان کے ٹھکانے بھی تباہ کیے۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 2ماہ کے دوران آپریشن گرج 11کے تحت سکیورٹی فورسز کی مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری

مزید خبریں
باجوڑ۔2اگست (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں گزشتہ 2ماہ کے دوران آپریشن گرج 11کے تحت سکیورٹی فورسز کی مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا اور ان کے ٹھکانے بھی تباہ کیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے سہولت کاروں کوبھی پکڑا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا، باجوڑ کےعلاقے شاکرو میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
باجوڑ میں کامیاب آپریشنز کے دوران متعدد خوارج کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن گرج 11کے دوران خوارجین کے زیرِ استعمال دیسی ساختہ بموں کو بھی تباہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق زمینی اور کوارڈ کاپٹر کی مدد سے کی جانے والی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو مقامی آبادی سے بھاگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔








