ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا ، مختلف ڈیوٹی پوائنٹس اور روٹس کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

سلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں قیام امن کو برقرار رکھنے، جرائم کے خاتمہ اورسکیورٹی کو الرٹ رکھنے کے اقدامات منظم اندار میں جاری ہیں ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اتوار کو شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس اور روٹس کا دورہ کر کے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کا …

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں قیام امن کو برقرار رکھنے، جرائم کے خاتمہ اورسکیورٹی کو الرٹ رکھنے کے اقدامات منظم اندار میں جاری ہیں ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اتوار کو شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس اور روٹس کا دورہ کر کے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو مکمل طور پر الرٹ رہنے، مشکوک افراد کی کڑی نگرانی، جرائم کیخلاف بھر پور کارروائی ، شہریوں کی مؤثر چیکنگ یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ فرائض پوری ذمہ داری سے انجام دینے کی ہدایت کی۔