ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر مسیحی برادری کی جان و مال کے تحفظ اور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کے گرجا گھروں میں اتوار کے روز فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بھکر مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر بھکر پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

مزید خبریں
بھکر۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر مسیحی برادری کی جان و مال کے تحفظ اور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کے گرجا گھروں میں اتوار کے روز فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ضلع بھر میں پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے، جبکہ گرجا گھروں کے اطراف گشت، چیکنگ اور نگرانی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ مسیحی برادری اپنی مذہبی عبادات اور رسومات پرامن اور محفوظ ماحول میں ادا کر سکیں۔
ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ بھکر پولیس تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ ضلع میں امن و امان کا قیام اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا بھکر پولیس کی اولین ترجیح ہے







