ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران قومی سلامتی، دہشتگردی اورسوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگوکی ۔آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ2026 میں پاکستان بھر کے21 مختلف اسٹیشنز پر6 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔

راولپنڈی ۔2اگست (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران قومی سلامتی، دہشتگردی اورسوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگوکی ۔آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ2026 میں پاکستان بھر کے21 مختلف اسٹیشنز پر6 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دئیے۔آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، پروپیگنڈا اورغیرمصدقہ خبروں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثررہنمائی فراہم کی گئی ،ڈی جی آئی ایس پی آرکی جامع اورمعلوماتی گُفتگو نے قومی سلامتی سے متعلق متعدد غلط فہمیوں اورابہام کو دور کیا ۔

شرکا نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈا اورپاکستان کے مؤقف پرتفصیلی بریفنگ نے زمینی حقائق کو سمجھنے میں مدد دی،فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرکے حقائق پرمبنی مؤقف نے تمام ترابہام کو ختم کردیا۔سمرانٹرن شپ 2026 کے شرکا نے درست معلومات کے فروغ اور ملک دشمن پروپیگنڈہ کا مؤثرمقابلہ کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔