چین نے سرنگیں کھودنے کے لئے جدید ترین مشین’’ شیانگ لونگ‘‘ کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی ہے ۔ شنہوا کے مطابق یہ مشین چائنا ریلوے سائنس اینڈ انڈسٹری گروپ نے تیار کی ہے اور اسے چین کے صوبے ہو بی کے شہر ووہان میں بنایا جا رہا ہے۔
چین نے سرنگیں کھودنے کے لئے جدید ترین مشین شیانگ لونگ کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی

مزید خبریں
بیجنگ۔2اگست (اے پی پی):چین نے سرنگیں کھودنے کے لئے جدید ترین مشین’’ شیانگ لونگ‘‘ کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی ہے ۔ شنہوا کے مطابق یہ مشین چائنا ریلوے سائنس اینڈ انڈسٹری گروپ نے تیار کی ہے اور اسے چین کے صوبے ہو بی کے شہر ووہان میں بنایا جا رہا ہے۔
یہ مشین سخت چٹانوں اور دشوارگزار علاقوں میں سرنگین تعمیر کرنے کی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اس کی کارکردگی چین میں اس وقت سرنگیں کھودنے کے لئے استعمال ہونے والی مشینوں سے کہیں بہتر ہے ۔یہ چین کی پہلی بورنگ اینڈ بلاسٹنگ مشین ہے ۔ اس کے سامنے والے حصے کا قطر 4.55 میٹر ، وزن 400 ٹن اور لمبائی 70 میٹر ہے ۔







