چین کے صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا اعلان

چین کے صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق قدرتی آفات سے بچاؤ، کمی اور امداد کے قومی کمیشن نے چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں بارش سے آنے والے سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیجنگ۔2اگست (اے پی پی):چین کے صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق قدرتی آفات سے بچاؤ، کمی اور امداد کے قومی کمیشن نے چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں بارش سے آنے والے سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

26 جولائی کی سہ پہر کو ڈنگسی شہر کی وی یوان کاؤنٹی کے ایک خوبصورت علاقے میں اچانک سیلاب آیا، جس سے 25 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔کمیشن نے صوبہ گانسو کے حکام پر زور دیا کہ وہ آفات سے نقصانات کی تحقیقات اور ذمہ داری کا جلد از جلد کرے، اپنی آفات سے بچاؤ، تخفیف اور امدادی صلاحیتوں میں اضافہ کرے، اور لوگوں کی جان و مال کی بہتر حفاظت کرے۔