پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا ویسل مانیٹرنگ سسٹم منصوبہ، بحری سلامتی مزید مضبوط بنانے کا عزم

"پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ویسل مانیٹرنگ سسٹم منصوبے کا مقصد بحری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی اور ملکی بحری سلامتی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔”

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ’’ویسل مانیٹرنگ سسٹم‘‘ کی تنصیب کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پروقار تقریب کا انعقاد پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہیڈکوارٹرز کراچی میں کیا گیا۔سیکرٹری دفاع نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ویسل مانیٹرنگ سسٹم منصوبہ پاکستان کے بحری نظام اور بحری سلامتی کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔منصوبہ ماہی گیروں کی حفاظت، سالمیت، میری ٹائم شعبہ سے آگاہی اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنائے گا۔معاہدے کی تقریب میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اور میری ٹائم شعبے کے اہم حکام نے شرکت کی۔جدید مانیٹرنگ سسٹم سے پاکستان کے بحری مفادات اور اہم سمندری وسائل کے تحفظ کو مزید تقویت ملے گی۔پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی جدید اقدامات کے ذریعے بحری سلامتی اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے۔معاہدے پر دستخط پاکستان کی اندرونی اور بیرونی بحری سلامتی اور ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنانے کیجانب اہم پیشرفت ہے۔