"ایبٹ آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ کمپری ہنسو اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4 میں قائم تین پولنگ سٹیشنوں پر مجموعی طور پر 1,482 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔”
ایبٹ آباد،آزاد کشمیر انتخابات کے لیے تین پولنگ سٹیشن قائم،132 اہلکار تعینات،سکیورٹی کے سخت انتظامات

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 01 اگست (اے پی پی):ایبٹ آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،کمپری ہنسو اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4 میں قائم تین پولنگ سٹیشنوں پر مجموعی طور پر ایک ہزار 482 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پولیس حکام کے مطابق پولنگ سٹیشنوں،ناکہ بندی،پیٹرولنگ اور ریزرو ڈیوٹی کے لیے 132 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ڈی پی او ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی کینٹ ملک سلیمان کی نگرانی میں جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے تاکہ انتخابی عمل کو پرامن،شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔







