بیت المقدس ۔ 04 اپریل (اے پی پی) درجنوں اسرائیلی انتہاپسندوں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی ۔فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق 80 سے زائد انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی شیلٹر حفاظت میں مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوئے اورانہوں نے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ القدس ریسرچ سینٹر کے مطابق رواں سال مارچ کے دوران صیہونی انتہا …
اسرائیلی انتہاپسندوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی

مزید خبریں
بیت المقدس ۔ 04 اپریل (اے پی پی) درجنوں اسرائیلی انتہاپسندوں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی ۔فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق 80 سے زائد انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی شیلٹر حفاظت میں مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوئے اورانہوں نے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ القدس ریسرچ سینٹر کے مطابق رواں سال مارچ کے دوران صیہونی انتہا پسندوں نے 1782 بار مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔







