اسرائیلی بمباری سے غزہ میں روزانہ اوسطاً 400 فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہو تے ہیں، یونیسف

70
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں روزانہ اوسطاً 400 فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہو تے ہیں، یونیسف

واشنگٹن ۔25اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں اوسطاً 400 سے زائد فلسطینی بچے روزانہ شہید اور زخمی ہو تے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے یونیسف کےاعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اب تک اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کی گئی بمباری سے2360فلسطینی بچے شہیداور 5364 زخمی ہوئے ہیں۔عرب وزرائے خارجہ سمیت دنیا بھر کے ممالک اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2006 میں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی بچوں کی اموات کے مقابلے میں جاری بمباری سے 8 دن کے دوران کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری انسانی تباہی اور بحران کا سبب بن رہی ہے۔یونیسف کے مطابق غزہ کی آبادی کا 50 فیصد اس مسلسل بمباری، تباہی، بار بار کے بے گھر ہونے اور نقل مکانی کے سبب صدمے اور نفسیاتی مسئلے سے دوچار ہے۔