39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی جارحیت وسیع تر علاقائی کشیدگی کے خطرے کو بڑھا رہی ہے...

اسرائیلی جارحیت وسیع تر علاقائی کشیدگی کے خطرے کو بڑھا رہی ہے ، پاکستا نی مندوب کا سلامتی کونسل میں اظہار خیال

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔15مئی (اے پی پی):پاکستان نے یمن میں جامع امن کے قیام کے لئے سیاسی عمل بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد سلامتی کونسل میں یمن میں سیاسی عمل کو دوبارہ متحرک کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ایک جامع اور پائیدار حل کی بنیاد رکھی جائے جس یمن کے پرامن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، یہاں مسلسل سیاسی تقسیم، معاشی تباہی اور ماحولیاتی انحطاط عام شہریوں کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔انہوں نے یمن کی صورت حال پر مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو یمن میں مزید بگاڑ کو روکنے اورپرامن اور زیادہ پر امید مستقبل کی طرف راستہ بنانے میں مدد کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

اپنے ریمارکس میں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سہولت کاری میں یمن کی زیر قیادت امن عمل کو پائیدار امن کے واحد قابل عمل راستے کے طور پر اپنانے کی حمایت کرتا ہے، سعودی عرب اور عمان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ دسمبر 2023 کے روڈ میپ پر پیش رفت کریں جو ایک قابل اعتماد امن فریم ورک فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو اپنے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے، زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور سفارت کاری کو سب سے زیادہ ترجیح دینی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام عطیہ دہندگان پر زور دیتا ہے کہ وہ یمن کے حوالے سےاقوام متحدہ کے ادارے آفس فار دی کوارڈینیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز کی اپیل کا فوری اور فراخدلی سے جواب دیں کیونکہ یمن کا انسانی بحران بدستور سنگین ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان حوثیوں اور امریکا کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع کو ضائع نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی اس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے بلکہ اسے ایک جامع، اندرونی یمنی سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کے عملے کی مسلسل نظربندی کی بھی شدید مذمت کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور ان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ جاری اسرائیلی جارحیت نہ صرف فلسطینی عوام کے مصائب کو طول دے رہی ہے بلکہ وسیع تر علاقائی کشیدگی کے خطرے کو بھی بڑھا رہی ہے، جیسا کہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دیکھا گیا ہے۔انہوں نے 15 رکنی کونسل کو بتایا کہ غزہ میں ایک پائیدار اور فوری جنگ بندی ایک انسانی ضرورت ہے اور علاقائی استحکام کے لئے ایک شرط ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں