جاپان،گاڑی کی ٹکر سے 4 طلبا زخمی

ٹوکیو۔15مئی (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو شمالی خطے سائیتامیں گاڑی کی ٹکر سے سکول کے 4 طلبا زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے جمعرات کو مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب بچے سکول سے گھر جارہے تھے جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے وقت لوگ جمع ہوئے جس کے باعث دونوں ملزمان فرار ہو …

ٹوکیو۔15مئی (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو شمالی خطے سائیتامیں گاڑی کی ٹکر سے سکول کے 4 طلبا زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے جمعرات کو مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب بچے سکول سے گھر جارہے تھے جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے وقت لوگ جمع ہوئے جس کے باعث دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور غفلت سے گاڑی چلانے کے شبہ میں ملزمان کی تلاش کر دی ہے ۔