اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،ٹریفک ایڈوائزری جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بارش کے دوران احتیاطی تدابیر جاری کر د یں۔ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب جاری ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بارش کے دوران احتیاطی تدابیر جاری کر د یں۔ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب جاری ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس دوران ڈرائیورز گاڑی و موٹرسائیکل کی رفتار آہستہ رکھیں اور آگے والی گاڑیوں سے فاصلہ رکھیں۔ بارش میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ہمیشہ اپنی لین میں رہیں۔دوران ڈرائیونگ سائیڈ شیشوں، انڈیکیٹرز اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں چلیں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت و آگاہی کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔مزید ٹریفک اپ ڈیٹس کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وٹس ایپ چینل فالو کریں یااسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور آئی ٹی پی FM 92.4 سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں