راولپنڈی۔21مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشرعات فرخ حبیب نے کہا ہے اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے آواز بلند کی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نہ صرف او آئی سی کے اجلاس میں فلسطین کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کیا بلکہ امت مسلمہ کو متحد کیا جس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا۔جمعہ کو عیدگاہ راولپنڈی میں یوم فلسطین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عوام کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجتہی کے لئے یوم فلسطین منایا جا رہا ہے
حالیہ دنوں کے اندر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ گرائے گئے،مسجد اقصیٰ اور قبلہ اول پر حملے کئے گئے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس نے ایک ناحق قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا،فلسطین کے ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جس کے بعد کوئی بھی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا اور ظلم وبربریت کی خاموش کا مطلب ظالم کا ساتھ دینا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیر عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے آواز بلند کی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نہ صرف او آئی سی کے اجلاس میں فلسطین کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کیا بلکہ امت مسلمہ کو متحد کیا جس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا۔
پاکستانی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نہ صرف پاکستانی عوام کی ترجمانی کی طاقت رکھتی ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کی آواز بننے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے وزیر خارجہ نے اقوام عالم کے سامنے موثر انداز میں فلسطینیوں کی آواز کو بلند کیا۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر دینا کادوہر امعیار نظر آرہا ہے مگر ہم نے ہمیشہ امت مسلہ کے حقوق کی بات کی۔مسئلہ فلسطین کا مستقل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے اور فلسطینی عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے
۔پوری قوم آج فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستانی قوم کا فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ کلمہ طیبہ اور انسانیت کا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا اور وزیر اعظم عمران خان مسئلہ فللسطین کے حل کے لئے نہ صرف آواز بلند کرتے ہیں بلکہ عملی طور پر ہر وقت قدم اٹھانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔