اسرائیلی حکام کی جانب سے بائیکاٹ مہم چلانے والے کارکنوں پر پابندیوں کا سلسلہ جاری

Israeli ambassador
Israeli ambassador

مقبوضہ بیت المقدس۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) اسرائیلی حکام کی جانب سے اس کے عالمی سطح پر بائیکاٹ کرنے کی مہم چلانے والے کارکنوں پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔عبرانی اخبارہارٹز کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکام نے امریکا سے آنے والی ایک طالبہ لارا القاسم کو بن گوریان ہوائی اڈے پر اس شبے میں روک لیا کہ وہ امریکا میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری تحریک بی ڈی ایس میں سرگرم رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کو معلوم ہے کہ لارا القاسم عبرانی یونیورسٹی کی طالبہ ہے اور اس کے پاس اسرائیلی قونصل خانے کی طرف سے جاری کردہ ویزہ بھی تھا۔ اس کے باوجود اسے روکا گیا اور اسرائیل میں داخل ہونے پر پوچھ گچھ کی گئی۔ویب سائٹ عربی 21 کے مطابق 22 سالہ لارا القاسم فلسطینی نژاد امریکی ہیں۔