اسرائیلی فضائیہ کے غزہ میں حملے،امدادی ٹرکوں کی حفاظت مامور 12 فلسطینی گارڈز شہید ، بچوں سمیت 30 افراد زخمی

173
Israeli Air Force
Israeli Air Force

غزہ ۔12دسمبر (اے پی پی):غزہ پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کی حفاظت پر مامور 12 فلسطینی گارڈز شہید ہو گئے ۔اے ایف پی کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ جمعرات کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں 12 فلسطینی گارڈز کو شہید کر دیا گیا جو علاقے کے جنوبی حصوں میں امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کی حفاظت کر رہے تھے۔

ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے کو بتایا کہ رفح میں ایک حملے میں 7 محافظ ، جب کہ ایک اور حملے میں خان یونس میں5محافظ شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں تقریباً 30 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تر بچے ہیں ۔

باسل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آٹا لے جانے والے ٹرک اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (یو این آ رڈبلیو اے)کے گوداموں کی طرف جا رہے تھے۔اسرائیلی فوج نے ان دونوں حملوں بارے پوچھے گئے سوالات کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا ۔