بیروت۔28اکتوبر (اے پی پی):لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں اموات کی تعداد 2,672 تک پہنچ گئی جبکہ 12,468 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ شنہوا نے گزشتہ روز لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں اموات کی تعداد 2,672 تک پہنچ گئی ہے اور 12,468 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہفتے کو اسرائیلی فضائی حملوں میں 19 افراد شہید اور 108 افراد زخمی ہو گئے ۔ دریں اثنا سرکاری اور عسکری ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان میں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں 11 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے۔
عسکری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل نےسیدون شہر کے صیدا محلے میں ایک اپارٹمنٹ کو فضا سے زمین پر مار کرنے والے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں 8 افراد شہید جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق ایک الگ واقعے میں، الرسالہ ایسوسی ایشن فار ہیلتھ کیئر کے ایک مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے میں طبی عملے کے 32 ارکان شہید ہوئے، جس سے اسرائیل کے ہاتھوں مارے جانے والے پیرامیڈکس کی تعداد 167 ہو گئی ہے۔