اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے،سپیکر لبنانی پارلیمنٹ

84
Lebanon's Speaker of the Parliament Nabih Bari
Lebanon's Speaker of the Parliament Nabih Bari

بیروت۔3دسمبر (اے پی پی):لبنان کے سپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری نے اسرائیل کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔ سپیکر پارلیمنٹ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب لبنانی حکام نے پیر کو اسرائیلی حملے میں ایک لبنانی شہری کی شہادت اور متعدد لبنانی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق لبنان کے سپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے یہ جارحانہ اقدامات جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملے کئے گئے ۔