قاہرہ ۔3دسمبر (اے پی پی):مصر کی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ مصر کے بحیرہ احمر کی گورنری میں قصیر شہر کے ساحل پر مرجان کی چٹانوں کے قریب کوموروس کا مال بردار جہاز ڈوب گیا ۔ شنہوا کے مطابق وی ایس جی گلوری نامی یہ بحری جہاز 4,000 ٹن بھوسہ، 70 ٹن ڈیزل اور 50 ٹن شمسی آلات لے کر یمن سے سویز میں پورٹ توفیق کی طرف جا …
بحیرہ احمر پر کارگو جہاز کے ڈوبنے سے ماحولیاتی خدشات پیدا ہو گئے ہیں ، مصری وزارت ماحولیات

مزید خبریں
قاہرہ ۔3دسمبر (اے پی پی):مصر کی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ مصر کے بحیرہ احمر کی گورنری میں قصیر شہر کے ساحل پر مرجان کی چٹانوں کے قریب کوموروس کا مال بردار جہاز ڈوب گیا ۔ شنہوا کے مطابق وی ایس جی گلوری نامی یہ بحری جہاز 4,000 ٹن بھوسہ، 70 ٹن ڈیزل اور 50 ٹن شمسی آلات لے کر یمن سے سویز میں پورٹ توفیق کی طرف جا رہا تھا کہ چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گیا ،جہا ز میں موجود عملے کے تمام 21 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا جن سے مصری حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
وزارت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں، اونچی لہروں اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے جہاز اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور چٹان سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی پتری میں 60 سینٹی میٹر تک شگاف پڑ گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری پانی انجن کے کمرے میں بھر گیا، اور ڈیزل ایندھن ارد گرد کے پانیوں میں رسنے لگا، جس سے ماحولیاتی نظام کو خطرہ لاحق ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو بچانے کی کوششوں کے باوجود، یہ بالآخر وسیع نقصان اور بگڑتے ہوئے موسمی حالات کی وجہ سے الٹ گیا اور ڈوب گیا۔








