وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس، عوامی مرکز کا دورہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس، عوامی مرکز کراچی کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملے اور پورے پراسیس کے بارے میں پوچھا

اسلام آباد/کراچی۔29اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس، عوامی مرکز کراچی کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملے اور پورے پراسیس کے بارے میں پوچھا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے ٹوکن کے اجراء سے باری آنے تک کے وقت بارے دریافت کیا ۔
شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے نظام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔شہریوں نے وفاقی وزیرداخلہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاسپورٹ کی تجدید کے لئے آئے تھے ، چند منٹ میں کام مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ بنوانے میں کوئی مشکل پیش آئی نہ ہی انتظار کرنا پڑا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ آفس ،عوامی مرکز کو شہریوں کی سہولت کیلئے کشادہ کیا جائے گا۔