اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون میں 8 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کوگرفتار کر کے 2کروڈ55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی283.9 کلوگرام منشیات برآمد کر لی
اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون ،283.9 کلوگرام منشیات برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون میں 8 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کوگرفتار کر کے 2کروڈ55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی283.9 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے جوتوں سے 590گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا، راولپنڈی کوریئر آفس پارسل میں کپڑوں میں جذب 4.16کلو آئس اور موٹروےٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 62.4کلو چرس،37.2کلو افیون برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح موٹروےٹول پلازہ راولپنڈی ایک اور کاروائی میں گاڑی سے 99.6کلوچرس برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار جبکہ لاہور میں واقع ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر سے12کلوافیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔نادرن بائی پاس کراچی ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی سے 36کلو چرس برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار اور سواں ُپل راولپنڈی بس ٹرمینل کے قریب ملزم سے 7.2کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ایک اور کارروائی میں دالبندین ڈسٹرکٹ چاغی کے قریب 25 کلو افیون برآمد کی گئی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔







