اوگرا کا 29 سے 31 اگست کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے29 سے 31 اگست کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے29 سے 31 اگست کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 58 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔