اسرائیلی فوج نے الخلیل کے قریب فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس۔27اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے قریب20 سالہ فلسطینی کو گولی مار کرشہید کر دیا۔العربیہ اردو کے مطابق وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ 20 سالہ محمد بسام شعور الخلیل کے جنوب میں واقع الظہیریہ ٹاؤن کے قریب میتار راہداری پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ سےشہیدہو گیا۔ ہلالِ احمر کے طبی عملے نے اس کی لاش دورا کے سرکاری ہسپتال منتقل …

مقبوضہ بیت المقدس۔27اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے قریب20 سالہ فلسطینی کو گولی مار کرشہید کر دیا۔العربیہ اردو کے مطابق وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ 20 سالہ محمد بسام شعور الخلیل کے جنوب میں واقع الظہیریہ ٹاؤن کے قریب میتار راہداری پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ سےشہیدہو گیا۔

ہلالِ احمر کے طبی عملے نے اس کی لاش دورا کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دی ہے۔اقوامِ متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے مطابق جنوری سے لے کر اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج یا آباد کاروں کے ہاتھوں 300 سےزیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 18 سال سے کم عمر کے 44 افراد بھی شامل ہیں۔