اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

مزید خبریں
رام اللہ۔14مئی (اے پی پی):فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق رام اللہ میں وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے شمال میں جلجیلیّا قصبے کے قریب اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 16 سالہ یوسف علی کابنہ کو شہید کر دیا۔
فلسطینی ہلالِ احمر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہمراہ اسرائیلی آبادکاروں نے چھاپہ مارا جس کے دوران اسے سینے میں گولی لگی۔
اس واقعے میں4 افراد زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کے ہاتھوں 1,071 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں کئی مزاحمت کاروں کے علاوہ متعدد عام شہری بھی شامل ہیں۔








