اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 13 سالہ فلسطینی لڑکے کو فائرنگ کر کے شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس۔10جولائی (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ کے قریب فائرنگ کر کے 13 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کردیا۔ اے ایف پی کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے قریب دیر ابو مشال میں 13 سالہ لڑکے غسان غریب زہران کو فائرنگ کر کے شہید کیا ۔ لڑکے کے کزن …

مقبوضہ بیت المقدس۔10جولائی (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ کے قریب فائرنگ کر کے 13 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کردیا۔ اے ایف پی کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے قریب دیر ابو مشال میں 13 سالہ لڑکے غسان غریب زہران کو فائرنگ کر کے شہید کیا ۔

لڑکے کے کزن منثر زہران نے بتایا کہ سڑک آباد کاروں کے زیر استعمال ہے اور فوج اس کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 15 گھنٹے کی کارروائی کے دوران نور شمس پناہ گزین کیمپ کی مرکزی سڑک کو بھی بلڈوز کر دیا۔