اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں حملے کے دوران فائرنگ کر کے فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔

راملہ۔30اپریل (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں حملے کے دوران فائرنگ کر کے فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔ رائٹرز کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی لڑکے کی عمر 16 سال تھی۔فلسطینی نیوز ایجنسی وافا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر میں فوجی حملے کے دوران فائرنگ کر کے فلسطینی لڑکے کو شہید کیا۔فلسطینی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں ایک طبی کارکن بھی جاں بحق ہوا۔