فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عثمان سے اہلخانہ کا لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عثمان سے اہلخانہ کا لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے انکے اہلخانہ بھی کھلے عام نفرت اور لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔ دہشت گرد عثمان کی والدہ نے تربت پریس کلب میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل عثمان اپنی مرضی سے اپنے گھر اور خاندان سے علیحدہ ہو گیا تھا، اس نے بعد ازاں مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم میں نے اس سے کوئی بات نہیں کی ، میرا، میرے شوہر اور عثمان کے بہن بھائیوں کا اسکے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ،عثمان اپنے تمام ذاتی فیصلوں اور سرگرمیوں کا خود ذمہ دار ہے جبکہ ہمارے خاندان کا اسکے کسی عمل سے کوئی تعلق نہیں، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں سےاہلخانہ کا اظہار لاتعلق ظاہر کرتا ہے کہ عوام دہشت گردکے ناسور کا خاتمہ چاہتے ہیں۔








