اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

71
Air attack

غزہ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق غزہ پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ 37 سالہ فلسطینی شہری یحیی بدر محمد الحسنات غزہ شہر کے مشرق میں پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق ریلی کے دوران سر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ 30 مارچ سے جاری ان مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 214 ہو گئی ہے۔