مقبوضہ بیت المقدس۔1ستمبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو مغربی کنارے کے شمالی گائوں العقبہ میں فائرنگ کی جس سے 36سالہ فلسطینی نوجوان عبد الرحیم فائز غنام شہید ہو گیا۔