اسرائیلی وزیر اعظم کا یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کے لئے 25 جولائی کو وفدروانہ کرنے کا حکم

114

تل ابیب ۔22جولائی (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے لیے اسرائیلی وفد 25جولائی کو روانہ کریں گے ۔ رائٹرز کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے یرغمالیوں کے معاہدے پر بات چیت کے لئے وفد کو 25 جولائی روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نےفیصلے سے قبل وفد اور اسرائیل کی دفاعی اسٹیبلشمنٹ کے سینئر ارکان کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اسرائیلی وفد مذاکرات کے لئے کہا ں جائے گا۔واضح رہے اب تک قطر اور مصر کی قیادت میں اور امریکا کی حمایت سے جنگ بندی کی کوششیں کسی معاہدہ تک پہنچنے میں ناکام رہی ہیں اور دونوں فریق اس تعطل پر ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔