سعودی عرب، وزارت بلدیات و دیہی ہاؤسنگ کا نام تبدیل کرکے اسے وزارت بلدیات و ہاؤسنگ قرار دینے کا شاہی فرمان جاری

ریاض۔22جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے وزارت بلدیات و دیہی ہاؤسنگ کا نام تبدیل کرکے اسے وزارت بلدیات و ہاؤسنگ قرار دینے کا فرمان جاری کیا ہے۔ایس پی اےکے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے وزارت کے نام کی تبدیلی پر متعلقہ وزیر ماجد الحقیل نے فرما نروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا …

ریاض۔22جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے وزارت بلدیات و دیہی ہاؤسنگ کا نام تبدیل کرکے اسے وزارت بلدیات و ہاؤسنگ قرار دینے کا فرمان جاری کیا ہے۔ایس پی اےکے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے وزارت کے نام کی تبدیلی پر متعلقہ وزیر ماجد الحقیل نے فرما نروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔

ماجد الحقیل نے کہا کہ نئے اقدامات سے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی یافتہ شہری ماحول تیار کرنے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اس سلسلے میں اپنی مجموعی کارکردگی کی سطح کو بلند اور میونسپلٹیوں کو اس قابل بنائے گی کہ وہ شہروں میں معیار زندگی کی بہتری اور ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔